27

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں عمر کاکاخیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں عمر کاکاخیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

محکمہ زراعت افسران و اہلکاروں اور عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھولے ہیں۔مشیر زراعت

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں عمر کاکا خیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور نوجوان وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کا مشکور ہوں جنہوں نے اہم ذمہ داریاں تفویض کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری بانی چیئرمین عمران خان و پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی امانت ہے جیسے بہتر انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران اور عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھولے ہیں-کسی قسم کی شکایات پر موثر کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں