*بورےوالا. معمولی تنازعہ پر قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج کر لیا گیا.*
*بورےوالا. معمولی تنازعہ پر قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج کر لیا گیا.*
*گیس کے پائپ کو پتھر کیوں مارا، چار افراد نے پوتے کے تنازعہ میں اس کی دادی کو قتل کر دیا تھا.*
*افسوسناک واقعہ 156 ای بی میں پیش آیا جب گلی میں کھیلتے 5 سالہ بچے کو اسی گاؤں کے رہائشی افراد نے مارا تو وہ رونے لگ گیا جس پر انور بی بی زوجہ اللہ بخش اپنے پوتے کے رونے کی آواز سن کر باہر نکلی تو فاروق اور اس کے دیگر تین عزیز باہر آنے پر انور بی بی سے بھی جھگڑنے لگے.*
*نوبت ہاتھا پائی سے ہوتی ہوئی سوٹوں تک پہنچ گئی اور ملزمان نے بزرگ خاتون پر سوٹے برسا دیے خاتون شدید زخمی ہو گئی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا ہی جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی*
*تھانہ صدر پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے*