عمرکوٹ: نیلم کماری نے ستسنگ میں میگھواڑ برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ افراد سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی نیلم کماری نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے فوری طور پر ایس ایس پی تھرپارکر سے رابطہ کر کے ستسنگ میں میگھواڑ برادری کے افراد کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔
ایس ایس پی تھرپارکر نے ایم این اے نیلم کماری کو یقین دہانی کروائی کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر نیلم کماری کا کہنا تھا کہ “ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی بھی ہمارے لوگوں کو بے سہارا اور کمزور نہ سمجھے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]