12

چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ارباب اورنگزیب خان کاسی

چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ارباب اورنگزیب خان کاسی

اللہ تعالٰی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب خان کاسی نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب خان کاسی نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی شہدا جو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں