12

چمن پھاٹک کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

چمن پھاٹک کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ چمن پھاٹک کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر شریک ہیں اللہ تعالٰی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں