19

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان سامارو: کوٹ غلام محمد کی پیر کالونی سے سامارو آنے والی سڑک پر فتح گارڈن ہال کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
سامارو: کوٹ غلام محمد کی پیر کالونی سے سامارو آنے والی سڑک پر فتح گارڈن ہال کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،
جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے پیدل گزرنے والے راہگیر کو زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار، یوسی جواریاسر کے یوسی چیئرمین رفیق دھونکائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ راہگیر نوجوان علی نواز عرف ڈھولو شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی کوٹ غلام محمد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں