پاکپتن کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسران اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا۔
پاکپتن کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ آپریشن میں میپکو افسران اور رینجرز کمانڈر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں، رینجرز اور پولیس فورس نے حصہ لیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان، ایکسین پاکپتن ڈویژن ثاقب سلیمان اور ونگ کمانڈر رینجرز کی سربراہی میں پاورہاؤس.الفرید سب ڈویژنوں کےدیہاتوں میر خان ماموکا، آبادی رنگ شاہ، آبادی کرم پور بھٹیاں، شاہو بلوچ اور جگا بلوچ میں41افراد ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے 65لاکھ20ہزارروپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 7زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی۔ 18میٹرز، 2700فٹ ایل ٹی لائنیں اور پی وی سی کیبلز اُتارلیں ایکسین واپڈا ثاقب سلیمان نے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہا بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہیگا