21

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کا دورہ بہاولنگر؛ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کا دورہ بہاولنگر؛ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، غازی محمد صلاح الدین نے ضلع بہاولنگر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد “کھلی کچہری” کے ذریعے عوامی شکایات کا براہِ راست ازالہ اور پولیسنگ کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں ایک عوامی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران، ایس پی انویسٹیگیشن فیاض احمد، متعلقہ سرکل کے ایس ڈی پی او اورایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل تحریری و زبانی طور پر آر پی او کے سامنے پیش کیے۔آر پی او بہاولپور نے سائلین کے مسائل انفرادی طور پر سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر موجود افسران کو متعین وقت کے اندر حل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیش میں تاخیر اور غیر ضروری التوا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او غازی محمد صلاح الدین کا کہنا تھا کہ:”وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے۔ حل طلب معاملات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر فوری یکسو کیا جا رہا ہے تاکہ مظلوم کی دادرسی یقینی بنائی جا سکے۔”جبکہ ڈی پی او محمد عمران نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آر پی او کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرایا جائے گا۔

(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں