سکھر(بیورورپورٹ)چیف کمشنر ایف بی آر سکھر زیغم عباس نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران کہا کہ عوام سے وصول کیا گیا سیلز ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرانا ایف بی آر کی ذمہ داری ہے اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر ریجن میں 4 لاکھ انکم ٹیکس اور 6 ہزار سیلز ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔ صدر سکھر چیمبر محمد خالد کاکیزئی نے کہا کہ سکھر چیمبر کاروباری برادری اور حکومتی اداروں کے درمیان مضبوط بِرِج کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹیکس نظام کو آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانے، بلاجواز ہراسانی سے اجتناب اور ایس ایم ایز کو سہولت دینے پر زور دیا۔ ایف بی آر کمیٹی کے کنوینر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری ڈیجیٹلائزیشن اور انٹیگریشن کی مخالف نہیں، تاہم سخت کارروائیوں کے بجائے ڈائیلاگ، سہولت اور تربیتی ورکشاپس کے ذریعے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔ چیف کمشنر نے کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے، ہراسانی سے اجتناب اور سکھر چیمبر کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]