19

عالمی یوم انسدادِ تمباکو کے موقع پر سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں آگاہی تقریبات منعقد

عالمی یوم انسدادِ تمباکو کے موقع پر سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں آگاہی تقریبات منعقد

سکھر(بیورورپورٹ)عالمی یوم انسدادِ تمباکو 2026 ورلد نو نون بيکو دي ” کے عالمی پیغام کے تحت سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں سي ڻي سي اور ميگنڻس کي طرف سي آگاہی پروگرامز منعقد کیے گئے۔ ان تقریبات میں سرکاری محکموں، سول سوسائٹی تنظیموں، طبی ماہرین، نوجوانوں، میڈیا نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔پروگرامز کا مقصد نوجوانوں اور عوام میں تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔مقررین مگنیٹ سی ای او ڈرکٹر ارشاد مھر, ایڈووکیٹ یاسین جتوئی, سماجی رھنماٶ معراج, ادریس کٹپر, سیاسی سماجی رھنماٶ دلمراد خان جتوئى, محمد عیدن جتوئی, طارق مھر نے کہا کہ تمباکو اور نکوٹین انڈسٹری نوجوان نسل کو متاثر کرنے کے لیے دلکش پیکنگ، فلیورڈ مصنوعات، سوشل میڈیا مہمات اور گمراہ کن اشتہارات استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمباکو کنٹرول قوانین اور WHO FCTC پر مؤثر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو نشے اور خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔طبی ماہرین نے بتایا کہ سگریٹ نوشی، ویپنگ اور دیگر تمباکو مصنوعات کینسر، دل کی بیماریوں، سانس کی تکالیف اور قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ تقریب کے دوران آگاہی بینرز، معلوماتی مواد اور پیغامات بھی تقسیم کیے گئے تاکہ عوام کو صحت مند اور تمباکو سے پاک زندگی اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔شریک اداروں اور اسٹیک ہولڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ بھر میں تمباکو کنٹرول، نوجوانوں کی آگاہی اور اسموک فری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے تمباکو سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اجتماعی عہد کیا۔

“تمباکو کو نہ کہیں — نوجوانوں کو بچائیں، زندگیاں محفوظ بنائیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں