بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ارباب اورنگزیب خان کاسی
موجودہ حالات میں صبر، اتحاد اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ارباب اورنگزیب کاسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور اداروں کے درمیان مضبوط رابطے کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات میں صبر، اتحاد اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔









