سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) بھکر کے نوجوان کھلاڑی سیف اللہ نے 125 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ کامیابی کی خبر سامنے آتے ہی اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ گھر میں جشن کا سماں بن گیا۔ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف سماجی و کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے سیف اللہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے عہدیداران نے بھی سیف اللہ کی کامیابی کو ضلع بھکر کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی ہی ضلع کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیف اللہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]