October 26, 2026

*ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)سابق  امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور کمالیہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت اور

IMG-20240929-WA0130

*ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)سابق  امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 123اور کمالیہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت اور معروف سیاستدان چوہدری خوشی محمد جٹ  نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں اور بجلی کے بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر محمد زاہد مجید انور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام پر مہنگی بجلی کے بم گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے عوام مہنگی بجلی سے تنگ آ کر بجلی کے بل جلانا شروع ہو گیے ہیں یہ نہ ہو کہ کل کو عوام کا غصہ اس قدر بڑھ جائے کہ وہ واپڈا والوں اور پھر حکمرانوں کے خلاف احتجاج شروع کردیں \بہتر ہوگا کہ حکمران بجلی مہنگے کرنے کا آڈر واپس لیں اور عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے سے گریز کیا جائے۔*