نوابشاہ(بیورورپورٹ)کراچی روز گار کے لئے جانے والا تھاروشاہ کا رہائیشی نوجوان ایک ماہ سے غائب،اہل خانہ پریشان،وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس سندہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تھاروشاہ کے رہائیشی نوجوان ولی محمد خانزادہ نے روز گار کے لئے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن نمبر ایک قطر اسپتال کے قریب کرائے کا مکان حاصل کرکے محنت مزدوری شروع کی،ولی محمد خانزادہ ایک بہترین کارپینٹر اور قصاب ہے،اہل خانہ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے انکا ولی محمد خانزادہ سے رابطہ منقطع ہے،اسکے دونوں موبائل نمبرز بند ہیں،اورنگی ٹاؤن سمیت کراچی بھر میں تلاش کرنے کے باوجود ولی محمد خانزادہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے،اس سلسلے میں اورنگی ٹاؤن پولیس سے بھی معلوم کیا گیا مگر پولیس بھی لاعلمی ظاہر کررہی ہے،ولی محمد خانزادہ کی گذشتہ ایک ماہ سے پراسرار طور پر گمشدگی کے سبب اہل خانہ سخت پریشان ہیں،اسکے بھائیوں ندیم اختر خانزادہ،عقیل عباس خانزادہ اور وسیم عباس خانزادہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس سندہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]