ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیر حمد) ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میرپورماتھیلو میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک چین دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سجاد شیخ، اے ڈی سی ون بشارت حسین اور محکمہ اطلاعات کے افسران سمیت مختلف محکموں کے عملداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی اور چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر نے پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے پرچم کشائی کی جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور پاک چین دوستی کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی تقریب کے دوران پاک چین لازوال دوستی کی علامت کے طور پر پودے بھی لگائے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں انہوں نے کہا کہ سالگرہ مانے کا مقصد نواجن نسل کو پیغام دینا ہے کہ پاک ۔ چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک چین دوستی کے پیغام کو اجاگر کرنا اور نئی نسل تک پہنچانا چاہیے تاکہ مستقبل میں یہ تعلق مزید مضبوط ہو
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]