خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں پاک چین دوستی کے 75 سال کی تکمیل پر پرچم کُشائی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی اور چین کے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے دونوں ممالک کے قومی پرچم فضا میں بُلند کیے۔
تقریب میں موجود شرکاء نے پاک چین دوستی ، پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا کہ پاک چین دوستی کے 75 سالہ دور مکمل ہونے پر پاکستان اور چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاک چین دوستی پوری دنیا میں عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرچم کشائی تقریب کامقصد کئی دہائیوں سے پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔پاکستان چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بےمثال دوستی کے روشن باب ہیں۔
پاک چائنہ سی پیک منصوبہ، مستقبل کے لئے اہم معاشی سنگ میل اور لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
پرچم کشائی تقریب کے موقع پر، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ایڈیشنل چارج سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد،سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب محمد عیسٰی لالی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک اظہر اعوان ،ریسکیو،1122،سول ڈیفنس ،اساتذہ کرام اور ایم سی کے افسران کے علاوہ ڈی سی آفس اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔
آخر میں دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خصوصی دُعا بھی کی گئی۔
آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔خواجہ آصف
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے کا دورہ کریں گے.
*بڑا حوصلہ ھے پاکستانی عوام کا ہر بار چیختی ھے مگر چڑھنے سے روکتی نہیں*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ اور دوڑ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس 400 روپے فی
ڈیوائس مافیا کے خاتمے کے لیے اہم قدم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والیٹ کا آغاز