15

صوفی گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام صوفی گھی اور آئل کی ریکارڈ سیلز پر صارفین ہارون آباد میں بیش

صوفی گروپ آف انڈسٹریز کے زیر اہتمام صوفی گھی اور آئل کی ریکارڈ سیلز پر صارفین ہارون آباد میں بیش قیمت انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی
جس میں بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہونے والوں میں موٹر سائیکل و دیگر بیش قیمت انعامات تقسیم گئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی گروپ آف انڈسٹریز کے آر،ایس،ایم اعظم بٹ
،اے،ایس،ایم تنویر حیات
،زیڈ،ایس،ایم شبیر گھمن اور ڈسٹریبیوٹر چوھدری محمد عقیل سندہو
نے کہا کہ ہارون آباد کے صارفین کے لیے صوفی گروپ آف انڈسٹریز نے ہمیشہ بہترین اقدامات کیے ہیں اور اپنے صارفین کو خوشیاں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، صوفی گروپ کے صارفین کا روز افزوں بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ صوفی اعتماد اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور ہم نے ہمیشہ صارفین کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی پروڈکٹس کا بہتر سے بہترین بنانے کا مشن اختیار کر رکھا ہے انشاءاللہ مستقبل میں اس سلسلے کو مزید شاندار بنا کر اپنے صارفین کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے رہیں گے ، معززین شہر اور ضلع بھر کے ڈسٹریبیوٹرز کی شرکت نے تقریب کو بھرپور چار چاند لگا دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں