14

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے ایک عوامی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 83 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں سردار ظفر خان بلوچ کی بلامقابلہ کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سردار ظفر خان بلوچ کی بلا مقابلہ کامیابی ضلع خوشاب کی سیاسی روایات، باہمی احترام اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار ظفر خان بلوچ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ ہم مل کر عوام کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گی اور علاقہ کی ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب کے عوام نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیا ہے اور یہ کامیابی اسی عوامی اعتماد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے جذبے سے ضلع خوشاب کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ عوامی اجتماع کے شرکاء نے بھی سردار ظفر خان بلوچ کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں