ڈہرکی (رپورٹ: ملک بشیر احمد)ڈہرکی مفتی گل محمد سمیجو کی زیر صدارت مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی مہمان کے طور پر لاڑکانہ سے حضرت علامہ مولانا طارق خالد محمود سومرو نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع گھوٹکی کے امیر حضرت مولانا حافظ سراج احمد چنا، جنرل سیکرٹری حضرت مولانا عبدالغفار چاچڑ، جمعیت علمائے اسلام تحصیل ڈہرکی کے امیر حضرت مولانا عبداللہ لغاری سمیت دیگر علمائے کرام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا طارق خالد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ اور وفاق میں اس وقت ایسے لوگ برسرِ اقتدار ہیں جو عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی مسائل نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ حکمران عوامی مشکلات کم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جماعتی اتحاد کو مضبوط بنائیں اور دینی و سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اجلاس کے دوران تمام کارکنان نے عالمی امن اجتماع میں بھرپور شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ہر میدان میں جماعت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]