12

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کا چوکی مینہ ڈوگ کا اچانک دورہ۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کا چوکی مینہ ڈوگ کا اچانک دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور، پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی

دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) نے چوکی مینہ ڈوگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان اور ایس ایچ او تھانہ شرینگل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈی پی او دیر بالا نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ، تھرمل ویپن اور نائٹ ویژن آلات کا استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوامی تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہا جائے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں