18

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں شہریوں کی اربوں روپے مالیت کی زمینوں، پلاٹس اور

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں شہریوں کی اربوں روپے مالیت کی زمینوں، پلاٹس اور جائیدادوں اور سرکاری زمینوں کو مبینہ طور پر جعلسازی، جعلی کھاتوں، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور بے نامی اندراجات کے ذریعے فروخت کرنے کے ہولناک اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی اینٹی کرپشن پولیس میرپورخاص کی جانب سے گرفتار محکمہ ریونیو کے فرنٹ مین امتیاز برفت نے دورانِ تفتیش ایسے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، جن کے بعد محکمہ ریونیو، اسٹیٹ ایجنٹس اور بااثر افراد پر مشتمل ایک منظم لینڈ مافیا بے نقاب ہوگئی اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے گرفتار کرپٹ ریونیو افسران کے مبینہ فرنٹ مین امتیاز برفت نے بڑے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص ضلع اور ڈویژن بھر میں بے نامی جائیدادوں، کھاتوں میں ردوبدل، جعلی اندراجات، سرکاری زمینوں پر قبضوں اور لینڈ گریبنگ کا ایک منظم نیٹ ورک سرگرم ہے امتیاز برفت کے مطابق اس پورے نیٹ ورک کو ڈپٹی کمشنر کے پی اے خالد کی سرپرستی حاصل ہے، جو مختلف مختیارکاروں، تپیداروں اور نجی افراد کے ذریعے معاملات چلاتا ہے۔ اس نیٹ ورک میں مختیارکار زوہیب میمن، راشد میو اور قیوم لغاری شامل ہیں، جبکہ تپیداروں میں الطاف پنہور، راجہ تپیدار، اوم تپیدار اور کیلاش تپیدار اس گینگ کے اہم کارندے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری سعود بن منعم اس مبینہ نیٹ ورک کا اہم حصہ ہیں، جبکہ ڈی سی آفس کے اندر راج کمار مالھی اور دولت رام ڈسپیچ اور دیگر امور سنبھالتے تھے۔ امتیاز برفت کے مطابق اگر کوئی درخواست یا فائل اس مافیا کے مفادات کے خلاف جاتی تو اسے آگے نہیں بڑھنے دیا جاتا تھا انہوں نے بتایا کہ یہ لینڈ مافیا غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیدادوں اور بلیک منی کو مختلف نجی افراد کے ذریعے وائٹ کرتا تھا۔ ان بے نامی جائیدادوں کو مختلف افراد کے نام منتقل کرکے بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ نجی افراد میں سائیں بخش مری، آصف ایرانی، سہیل ابڑو، عمران راٹھوڑ، واحد بخش، حماد پٹھان، جواد پٹھان، سلیم، نایاب، علی شہمیر اور ارسلان شامل ہیں، جو جعلسازی، کھاتوں کی تبدیلی اور شہریوں کی املاک کو جعلی طریقوں سے فروخت کرنے میں ریونیو افسران کے ساتھ کام کرتے تھے امتیاز برفت نے بتایا کہ خالد کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور کیٹل فارم موجود ہیں، جبکہ بعض بنگلے مختلف افراد کے ناموں پر ڈی ایچ اے کراچی میں رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح راج کمار اور دولت رام پر بھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بلڈرز کے ذریعے سرمایہ کاری اور بلیک منی کو وائٹ کرنے میں شامل ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تپیدار الطاف پنہور نے اپنے بھائی کے نام پر تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ اور کروڑوں روپے کی سرکاری زمین حاصل کر رکھی ہے، جسے مبینہ طور پر فروخت کیا گیا۔ اسی طرح دیگر تپیداروں کے بارے میں بھی مختلف شہروں میں جائیدادیں ہونے کے دعوے کیے گئے ہیں امتیاز برفت کے مطابق تاجر جنید خٹک کی 22 ایکڑ زمین کے معاملے میں جعلی کھاتے بنا کر زمین امتیاز کے سسر غلام مصطفیٰ اور پڑوسی محمد ہاشم کے نام منتقل کی گئی۔ جب اصل مالک جنید خٹک کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے انکوائری کی ڈیمانڈ کی جس کے بعد خالد نے جنید کو بذریعہ امتیاز کے دھمکیاں دی کہ KFC کا کھاتا بھی اڑا دینگے اور بعد ازاں بلیک میل کرکے 60 لاکھ روپے جنید خٹک سے لینے کے بعد 22 ایکڑ کا کھاتہ دوبارہ درست کیا گیا امتیاز برفت نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری سعود بن منعم اس مافیا کا اہم حصہ ہیں جو سارا ریکارڈ سرکٹ ہاؤس منگوا کے اس میں ردو بدل کرواتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے اسسٹنٹ کمشنر سعود نے سرکٹ ہاؤس میں بیٹھ کر دو متنازع پلاٹس کے سیل سرٹیفکیٹ کے اجرا میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے۔ الزام کے مطابق رجسٹر میں پرانی داخلہ کے صفحات نکال کر جعلی اندراجات کیے گئے اور بعد ازاں زمین مختلف افراد کے نام منتقل کی گئی انہوں نے مزید بتایا کہ پی اے خالد جعلی سیل ڈیڈز اور پرانی تاریخوں میں تیار کیے گئے کاغذات ذوالفقار سومرو اور ناصر نامی اسٹامپ وینڈر کے ذریعے تیار کرواتا تھا، جو بعد میں خالد کے حوالے کیے جاتے تھے۔ پھر ان جائیدادوں کو مختلف افراد کے نام منتقل کرکے فروخت کیا جاتا یا اصل مالکان سے رقوم وصول کرکے معاملات ختم کیے جاتے تھے امتیاز برفت کے مطابق میرپورخاص میں یہ لینڈ مافیا کا ایک منظم نیٹ ورک ہے، جو سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل، جعلی دستاویزات اور بے نامی جائیدادوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی فائدہ حاصل کرتا رہا ہے، جس میں مبینہ طور پر اعلیٰ ریونیو افسران، ملازمین، اسٹامپ وینڈرز اور اسٹیٹ ایجنسیوں سے وابستہ افراد شامل ہیں امتیاز برفت کے قبول جرم اور اعترافی بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں