اکرام الدین کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی ستائش۔
سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو قابل تعریف ہے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔امین