13

سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سکھر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں

سکھر بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
سکھر اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ،نثقر صدیقی ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے ٹاون کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے کیمپ قائم،منتظمین کیمپ کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اس کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں ،بلدیہ اعلیٰ سکھر سمیت ٹی ایم اے تین نثار صدیقی ٹاؤن کے چیئرمین طارق حسین چوہان کی خصوصی ہدایات پر نثار صدیقی ٹاؤن کے مختلف مقامات اور شاہراہوں پرشربت ،ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور طبی امدا فراہم کرنے کے لئے کیمپ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے اس سلسلے میں ٹی ایم اے تین نثار صدیقی ٹاؤن کے چیئرمین طارق حسین چوہان نے بتایا کہ شہریوں کو بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے کیمپ لگایا گیا اور شہریوں کو ٹھنڈا شربت اور پانی فراہم کیا جارہا ہے اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے وہ گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں