سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید۔ نصیر حسین زیدی) سید زاہد حسین شاہ بخاری کی جانب سے سنگرار شہر میں غریب، نادار اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی بڑی تعداد میں خواتین، سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں فوزیہ خانم، جوادان بی بی، صادیہ، پروین خاتون، عابدہ، ناہید۔ رخسانہ سمیت دیگر خواتین بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس فلاحی اقدام کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت غریب اور بے سہارا خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں، تاکہ وہ گھر بیٹھے محنت کرکے اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور خاندان کی کفالت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی اور معاشی حالات میں غریب طبقے کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ساتھ نبھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عورت معاشرے کا اہم ستون ہے، اگر خواتین معاشی طور پر خودمختار ہوں گی تو پورا خاندان خوشحال ہوگا۔ سلائی مشینیں دینے کا مقصد صرف امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ خواتین کو بااختیار بنا کر انہیں عزت کے ساتھ روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور مزید مستحق خواتین تک امداد پہنچائی جائے گی تاکہ غریب خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔تقریب میں موجود خواتین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلائی مشینیں ملنے سے اب وہ گھر بیٹھے سلائی کڑھائی کا کام کرکے اپنے بچوں کی تعلیم اور گھریلو اخراجات میں مدد کرسکیں گی۔ انہوں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید زاہد حسین شاہ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک بڑا سہارا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]