13

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کا ایک اور سپوت مہر محمد عدنان صوبہ بلوچستان میں ملکی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کا ایک اور سپوت مہر محمد عدنان صوبہ بلوچستان میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہوا جام شہادت نوش کر گیا۔مہر محمد عدنان شہید کی نمازہ جنازہ جنازہ گاہ دربابادشاہاں میں ادا کر دی گئی۔ شہید مہرمحمد عدنان کی نمازہ جنازہ میں سٹنگ کمانڈر سرگودہا اور کیپٹن وقار سمیت پاک فوج کے جوانوں اور ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید مہر محمد عدنان کی نماز جنازہ سے قبل اور بعد میں شہریوں نے پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر پاک فوج کےافسران نے نعرہ ءتکبیر ،اللہُ اکبر بُلند آواز میں نعروں کا جواب دیا۔شہید مہر محمد عدنان محلہ جھوک بادشاہ خوشاب کا رہائشی تھا۔شہید مہر عدنان کا والدپہلے ہی وفات پاچکا ہے ۔ والدین کااکلوتا بیٹااور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی گھر کا واحد سہارا تھا۔ شہید مہر محمد عدنان کی نمازہ جنازہ کے بعد دُعا مغفرت اور ملک پاکستان اور پاک فوج کے حق میں دُعا کرائی گئی۔ آخرمیں شہید مہر محمد عدنان کی قبرستان دربار بادشاہاں خوشاب میں تدفین کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں