خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان نے پلس پراجیکٹ میں غیرمعمولی اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سینئر ریونیو آفیسر ملک منیر حسین کھارا کو نقد انعام سے نواز دیا۔ اس اعزاز پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں فرض شناسی، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملک منیر حسین کھارا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
کیش انعام وصول کرنے کے بعد ملک منیر حسین کھارا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعث فخر ہے اور وہ اس کامیابی کا سہرا اپنے سینئر افسران کی رہنمائی، ساتھیوں کے تعاون اور عوام کے اعتماد کو دیتے ہیں۔ انہوں نے تمام افسران اور ساتھی اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ملک منیر حسین کھارا کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں نکڑو شہید سے ہے اور وہ علاقے کی معروف، باوقار اور معزز کھارا فیملی کے چشم و چراغ ہیں۔ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، خوش اخلاقی، بردباری، ملنساری اور شائستہ طرزِ عمل کے باعث وہ نہ صرف محکمہ ریونیو بلکہ عوامی حلقوں میں بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
محکمہ ریونیو میں ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور فرض شناسی انہیں ایک ممتاز اور قابل تقلید آفیسر بناتی ہے، جبکہ ان کی خدمات کو ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔خواجہ آصف
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ہفتے کو ترکیے کا دورہ کریں گے.
*بڑا حوصلہ ھے پاکستانی عوام کا ہر بار چیختی ھے مگر چڑھنے سے روکتی نہیں*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ اور دوڑ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس 400 روپے فی
ڈیوائس مافیا کے خاتمے کے لیے اہم قدم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن والیٹ کا آغاز