16

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب لاہور سلمان غنی نے ڈی سی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب لاہور سلمان غنی نے ڈی سی کمپلیکس خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن خوشاب پرویز اقبال نے ڈی سی کمپلیکس پہنچنے پر سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں اسپیشلی وزٹ کرنے کامقصد پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب لیگل ایڈ ایجنسی کی کارکردگی کا جائزہ اور غریب نادار،معذور لوگوں کے کیسز میں سرکاری وکیل فری معاونت فراہم کرناہے مہنگائی کے اس دور میں معذوراور نادارافرادکو فری سروسز فراہم کرنا حکومت پنجاب اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اولین فریضہ ہے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنحاب نے مزید بتایا کہ خوشاب میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کا الگ جگہ پر بلڈنگ بنائی جا رہی ہے۔ پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو دیگر تمام ضروری مراعات، سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے جس پر کام آخری مراحل میں ہے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ خوشاب میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس کے بے لوث تعاون کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول،اے ڈی سی آر عبداللہ خان،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن خوشاب پرویز اقبال ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خوشاب ذوالقرنین اعوان،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن عبدالرؤف چھینہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سیکرٹری پراسیکیوٹر پنجاب سلمان غنی نے پراسیکیوشن آفس کا دورہ کیا ۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے آفس کا ریکارڈ محکمہ کی کارکردگی ،کیسز کی نوعیت ودیگر ایشو کے حوالے سے جائزہ لیا۔ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن خوشاب پرویز اقبال نے اقدام قتل ،ڈکیتی،راہزنی،منشیات،چوری سمیت ددیگر سنگین نوعیت کے کیسز کے حوالے سے بریف کیا۔ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے متعلقہ افسران کوکہا تمام کیسز میں بھرپورتیاری کے ساتھ ججز کی عدالت میں پیروی یقینی بنائیں اور کیسز کا دفاع کریں اور غریب معذور اور نادار ملزمان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں تمام افسران اپنے فرائض ایمانداری اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ کسی بھی قسم کی غفلت کوتاہی کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب سلمان غنی نےخوشاب ڈی سی کمپلیکس کی عمارت ودیگر ایریاز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر عبداللہ خان بھی ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں