15

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)نیو غلہ منڈی ہارون آباد میں بینک الفلاح اسلامک کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)نیو غلہ منڈی ہارون آباد میں بینک الفلاح اسلامک کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا چیف ایگزیکٹو میاں غلام مصطفی اور ڈائریکٹر وائیٹل گروپ آف کمپنیز میاں آصف ثناء نے کیا۔اس پروقار تقریب میں شہر کی معروف سیاسی، سماجی، کاروباری اور تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اس اقدام کو علاقے کی معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ یہ نئی برانچ نہ صرف شہریوں کو جدید اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرے گی بلکہ تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری افراد کے لیے بھی آسان اور محفوظ مالی خدمات کا اہم مرکز ثابت ہوگی۔اس برانچ کے قیام سے نیو غلہ منڈی اور گردونواح کے کاروباری حلقوں کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے جبکہ نوجوانوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو بھی بہتر مالی معاونت حاصل ہوگی۔شہر کی تاجر برادری نے اس اقدام کو علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور کاروباری اعتماد کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں