20

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل جیل وزیٹر سرگودھا ڈویژن طارق حمید ملک کو ان کی

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل جیل وزیٹر سرگودھا ڈویژن طارق حمید ملک کو ان کی شاندار سماجی، فلاحی اور انسان دوست خدمات کے اعتراف میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے “بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی محکمہ جیل خانہ جات، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاحی سرگرمیوں میں گراں قدر خدمات کا مظہر ہے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر ڈاکٹر محمد صدیق گِل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب کے دوران آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ طارق حمید ملک جیسے دردِ انسانیت رکھنے والے افراد کسی بھی معاشرے کے لیے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انھوں نے ہمیشہ قیدیوں کی اصلاح، فلاح اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ان کی تعلیم،صحت ،فزیکل فٹنس کے لیئے مثالی کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ ستائش اور قابلِ تقلید ہے۔طارق حمید ملک کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت، خلوص اور خدمتِ خلق کے جذبے کا اعتراف ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد ہمیشہ عزت و توقیر پاتے ہیں۔ سماجی، صحافتی اور علمی حلقوں نے انھیں اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں