19

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف قلمکارہ شازیہ مفتی کے زیر اہتمام نامور شاعرہ ثمینہ سید کی یاد

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف قلمکارہ شازیہ مفتی کے زیر اہتمام نامور شاعرہ ثمینہ سید کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔جس کی صدارت ممتاز شخصیت نجیب جمال نے کی اور مہمانان اعزاز میں معروف افسانہ نگار، نیلم احمد بشیر ، اور ثمینہ سید کے بچے یعنی بیٹی شوال رضا ، صارم رضا بیٹا نوشین نقوی بہن شامل تھے۔ اس پروگرام میں ثمینہ سید کی والدہ نے بھی شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض شازیہ مفتی نے سرانجام دئیے۔ دوران تقریب ثمینہ سید کی دوستوں نے اور ان کی شاعری اور شخصیت کو پسند کرنے والوں نے ثمینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے ثمینہ کے ساتھ گزارے پل یاد کئیے ۔اس موقع پر آنکھیں بھیگتی رہیں ماحول سوگوار رہا لیکن کئی بار خوشگوار یادیں تازہ کرنے پر چہروں پر مسکراہٹ بھی آئی ، شرکاء میں شاہین اشرف علی ، ثمینہ حسن ، رابعہ رحمان، خالدہ انور ، فاطمہ شیروانی، شہناز نقوی ، اشفاق ورک ، عرفان صادق اور دیگر شامل تھے۔ آخر میں نجیب جمال نے خطاب کرتے ہوءے ثمینہ کو عمدہ خراج تحسین پیش کیا۔ ثمینہ سید کی صاحبزادی شوال رضا نے اپنی پیاری والدہ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوے کہا کہ وہ اپنی ماں کے بہت قریب تھیں ان کے اشعار اور افسانے سب سے پہلے وہ سنتی تھیں ، اس موقع پر نوشین نقوی نے بھی ثمینہ سے جڑی یادوں کوتازہ کیا اور ان کے بہنوئی نے بھی خراج تحسین پیش کیا ۔پروگرام کے آخر میں گلوکار وں نے ثمینہ کی غزلیں گائیں اور سماں بندھ گیا خاص طورپر نیلم احمد بشیر کی گائی غزل بہت پسند کی گئی ، اس عمدہ پروگرام کے لیے تمام انتظامیہ احمد سہیل، نصراللہ اور شازیہ مفتی کو لائق تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں