میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی خان محمود حیات خان ٹوچی خان نے جلہ جیم میں الشفاء میڈی کیئر ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان محمود حیات خان ٹوچی خان نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور الشفاء میڈی کیئر ہسپتال کا قیام علاقے کے عوام کے لیے خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ایسے منصوبے عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ جلہ جیم اور گردونواح کے لوگوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے خان محمود حیات خان ٹوچی خان کا پرتپاک استقبال کیا اور عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]