9

پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ واقعے کی تحقیقات کی جائے۔گلالئ کاکاخیل

پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ واقعے کی تحقیقات کی جائے۔گلالئ کاکاخیل

بلیک میلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور بیٹیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایی جائے۔ میڈیا سے گفتگو

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسانی حقوق تنظیم کی چیئرپرسن خیبرپختونخوا گلالئ کاکاخیل نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں حالیہ بلیک میلنگ سکینڈل انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے مظلوم بیٹیوں کے مستقبل پر کئی سوالات اور تحفظات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بلیک میلنگ واقعہ تاریخ کا بدترین اور انسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ وحید حیات وکیل نے جس انداز میں اس سکینڈل کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے یا دروان تقریر جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اس سے نہ صرف 3000 طلبہ کے فیملیز کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ یہ 3000 خاندانوں کو ایک ایسی ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیئے گئے ہیں کہ اب ہر بچی مستقبل کا خواب ادھورا ہی سمجھتی ہے۔ لیکن بچیوں پر نہ صرف تعلیم کے دروازے بند کیے جاتے ہیں بلکہ کل حوا کی اس مظلوم و معصوم بیٹی کا رشتہ تک کرنے کو کوئی تیار نہیں ہوگا، اگر کسی بچی کا رشتہ کہی طے بھی ہو جائے لیکن تاحیات سسرال میں حوا کی مظلوم بیٹی کو حقارت کی نظر سے دیکھا جائے گا جو قابل افسوس ہے انسانی حقوق تنظیم کی چیئرپرسن گلالئ کاکاخیل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مینا خان، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے اور شفاف تحقیقات کریں اور مظلوم بیٹیوں کو انصاف فی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بیلک میلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور جو لوگ ایسے واقعات میں ملوث ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین میں جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہے ان کے خلاف قانونی سخت کارروائی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں