8

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے قائداعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے قائداعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات کے دوران طلبہ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تعلیمی مسائل، اسکالرشپس، تحقیقی مواقع، ہاسٹل سہولیات اور دیگر درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے قائداعظم یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طلبہ کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طلبہ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تعلیمی مسائل، اسکالرشپس، تحقیقی مواقع، ہاسٹل سہولیات اور دیگر درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔طلبہ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو درپیش مسائل بشمول سکالرشپ ودیگر مسائل بارے اگاہ کیا اور تعلیم کے شعبے میں حکومتی معاونت بڑھانے اور طلبہ دوست پالیسیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی بنیاد ہے اور نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوانِ بالا نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹ میں مختلف مواقع پر طلبہ کے مسائل، وظائف، ہائر ایجوکیشن کے بجٹ اور جامعات کو درپیش چیلنجز کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے وظائف میں اضافے، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف جامعات کے ساتھ روابط کو مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اسکالرشپس، ریسرچ گرانٹس اور معیاری تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں