9

واہ کینٹ: قائد اعظم الائیڈ سکول کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات، بچوں میں لاکھوں کے وظائف تقسیم علم کا الاؤ روشن کرنا احسن اقدام ہے، ڈائریکٹر خرم شہزاد کا تقریب سے خطاب

واہ کینٹ:
قائد اعظم الائیڈ سکول کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات، بچوں میں لاکھوں کے وظائف تقسیم
علم کا الاؤ روشن کرنا احسن اقدام ہے، ڈائریکٹر خرم شہزاد کا تقریب سے خطاب
واہ کینٹ (نامہ نگار)
واہ کینٹ کے معروف تعلیمی ادارے “قائد اعظم الائیڈ سکول” کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد ایک مقامی نجی ہوٹل میں کیا گیا، جو کہ ایک پروقار اور یادگار تقریب ثابت ہوئی۔ تقریب میں سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے شاندار پرفارمنس اور افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا
تقریب کے دوران طلبہ نے معلومات پر مبنی بہترین ٹیبلوز، قومی ترانے اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اساتذہ کا معاشی تحفظ اور یتیم بچوں کی کفالت سے متعلق ڈائریکٹر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ “علم کا الاؤ روشن کرنا ایک احسن اقدام ہے”۔ جہاں معاشرے میں نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے معاشی استحصال کی شکایت عام ہے، وہاں قائد اعظم الائیڈ سکول نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ڈائریکٹر خرم شہزاد نے سالانہ بنیادوں پر اساتذہ اور طلبہ میں لاکھوں روپے کے وظائف تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ، ادارے نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چند یتیم بچوں کی یونیورسٹی تک کی تعلیم کے تمام اخراجات اور ذمہ داری خود اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں نہ صرف نصابی بلکہ مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور بچوں کی بہترین تربیت کرنے پر “بہترین ماؤں” کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر خرم شہزاد کے والدین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے علاوہ پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کی ٹیم کو بھی بطور خاص مدعو کیا گیا
محترمہ عفت رؤف (چیئرپرسن)شہزادہ خرم خان (سیکرٹری ایجوکیشن)حافظ علی رضا (صدر) ، صاحبزادی تمکنت رؤف امیر اور معزز مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر بچوں، اساتذہ اور ماؤں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور سکول انتظامیہ کی تعلیمی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں