7

سکھر( )سکھر آل سندھ آئی بی اے ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ، ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس

سکھر( )سکھر آل سندھ آئی بی اے ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ، ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر سرکاری اساتذہ کی بڑی تعداد نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کے دوران اساتذہ نے سندھ حکومت کے سامنے واضح مطالبات پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی دن بہ دن بڑھ رہی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں گزر بسر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ· تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔· 30 فیصد ڈی آر اے (DRA) دیا جائے۔ تمام پرانے الاؤنسز فوری طور پر ریوائز کیے جائیں۔مزید وضاحت کرتے ہوئے اساتذہ نے بتایا:· کانویانس الاؤنس، جو 2006 کی بنیاد پر 2856 روپے ہے اسے بڑھا کر 10000 روپے کیا جائے۔· رینٹ الاؤنس کو بڑھا کر 30000 روپے کیا جائے۔· میڈیکل الاؤنس، جو اس وقت 1375 روپے ہے، اسے بڑھا کر 10000 روپے کیا جائے۔· ملازمین کے اسکیلز بھی ریوائز کیے جائیں۔· اساتذہ کو ہیلتھ کارڈز فراہم کیے جائیں۔اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھانے پر مجبور ہو جائنگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں