وزیراعظم نے کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات میں بڑی رعایت دیدی۔
تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز،شاپنگ مالز ہفتہ بھرمعمول کےمطابق کھلے رہ سکیں گے۔نوٹیفکیشن
اسلام آباد:(نمائندہ رخسار)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت پاکستان نے کاروباری اوقات کار سے متعلق اہم رعایت دے دی۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی تک ملک بھر میں دکانوں، کاروباری مراکزکو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔مزید برآں بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔