8

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے)پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کیمرہ مین کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حثیت

سرگودھا( راجہ نورالہی عاطف سے)پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کیمرہ مین کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے کیمرہ مین اپنی جانوں پر کھیل کر حادثات اور قدرتی آفات کی عکاسی کر کے قارئین تک صحیح طریقے سے خبرپہنچاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک اشرف برہان اورصدر یونین آف جرنلسٹ (دستور ) جی حسنین نے ڈاکٹر ندیم شاکر نظامی کی طرف سے کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شاکر نظامی مرحوم کی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی انکے کلام اورمضامین انسانیت کے لیے ایک سبق ہیں۔ اس موقع پر صدر جی حسنین نے کہا کہ یونین آف جرنلسٹ دستور بلا تفریق تمام صحافیوں کے حقوق کے لیے انکے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمرہ مین صحافت کا لازم حصہ ہیں کیمرہ مین کے بغیر کوئی بھی رپورٹ ادھوری رہتی ہے۔ اس کے علاوہ عمران یوسف گوئندی کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر شیخ عابد نفیس ،صدر فیضان خان سنی باوا چیئرمین محمد کاشف جنرل سیکرٹری رشید رانا، سیکرٹری فنانس ظہیر بابر، طاہر مسعود رانا، شاکر علی چشتی اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض سید طاہر شاہ بخاری نے انجام دی۔ تلاوت قرآن مجید کا شرف قاری سکندر حیات نقشبندی نے حاصل کیا اور واجد عباس قادری نے نعت شریف کا گلدستہ پیش کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر ندیم شاکر نظامی نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں