ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ منشیات، کرسٹل آئس ڈیلر، ڈکیتی و رہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار، جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد
تھانہ جھمپیر کی حدود نوری آباد تا جھمپیر روڈ شفعو گولائی کے قریب پولیس اور ملزمان کی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت پنھوں ولد خیرو شیدی رہائشی گھارو اور دوسرے ملزم کی شناخت شمشاد ولد محمد حاصل جوکھیو گھارو کے طور پر ہوئی ۔
ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی ملزم نے تھانہ ٹھٹہ، مکلی، گھارو و دیگر علاقوں میں کرسٹل آئس، منشیات سپلائی / فروشی سمیت ڈکیتی و رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزم اور اس کے ساتھی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفتيش جاری ے