10

قیدیوں کیلئے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہمی کیلئے جدید واٹر چلرز خرید لیے۔سمیع اللہ شنواری

قیدیوں کیلئے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہمی کیلئے جدید واٹر چلرز خرید لیے۔سمیع اللہ شنواری

قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور بہتر سلوک کیا جائے۔سمیع اللہ شنواری سپرنٹنڈنٹ مردان جیل

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل مردان سمیع اللہ خان شنواری نے انسانی احترام اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی شدید لہر اور قیدیوں کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہم کرنے کے لیے چار جدید واٹر چلرز خرید لیے۔اس خیال مند اور ہمدردانہ اقدام پر قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور اسے ان کے لیے ایک بڑی نعمت قرار دیا۔یہ اقدام نہ صرف جیل انتظامیہ کی ذمہ داریوں کی بھرپور ادائیگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور بہتر سلوک کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ پرانے 8 عدد واٹر چلز کی بھی مرمت ہو رہی ہے یاد رہے کہ جب سے سمیع اللہ خان شنواری نے چارج سنبھالا ہے تب سے بہترین اقدامات جاری ہے جو قابل تعریف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں