ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس۔رپورٹ طلب
ایف آئی اے ایک پروفیشنل ادارہ ہے جو قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعہ کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے تمام تر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر 48 گھنٹوں کے اندر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔چھاپے کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، قانونی تقاضوں، متعلقہ شواہد اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے.ایف آئی اے ایک پروفیشنل ادارہ ہے جو قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔واقعے میں ملوث عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔