سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم حیات ادب سرگودھا پنجاب پاکستان کے زیر اہتمام کونسل آف آرٹ سرگودھا ڈویژن میں مورخہ 31 مئی 2026 کو عید ملن مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف پنجابی شاعر حاجی اسماعیل ارشد کے نام شام منائی جائے گی۔
جنرل سیکرٹری بزم حیات ادب سرگودھا پاکستان اعجاز راج نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عید کے فوراً بعد ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ ہو گا جس میں ملک کے نامور شعراء تشریف لا رہے ھیں۔ انہوں نے کہا اس میں صاحب شام حاجی اسماعیل ارشد ہوں گئے اور سہ ماہی انٹرنیشنل میگزین مہاندرے سرگودھا کی پوری ٹیم بھرپور شرکت کرے گی ۔مشاعرے دنیا ادب کے بابا، فخر ایشیاء محترم رائے حاجی محمد حیات بھٹی بھی خصوصی طورپر شرکت کر رہے ہیں۔ اعجاز راج کے مطابق ٹک ٹاک کی دنیا کے بادشاہ قاسم جعفری بھی اس مشاعرے کا حصہ ہوں گے۔ اہل علم وادب کے لیے ایک پُروقار محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں نہ صرف ماں بولی کا پرچار ہو گا بلکہ علم و ادب کے فروغ لیے بھی خصوصی گفتگو ہو گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]