59

ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیزشیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیزشیخ

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی
12 گٹکا فروش، 8 منشیات فروش سمیت 20 ملزمان گرفتار۔ 1680 پڑیاں گٹکا ماوا، 1 رکشہ، 90 گرام چرس، 25 بوتل شراب، 78 بیگز دیسی شراب اور 1 موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے گٹکا و منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھتے ہوئے
ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر زیاد حسین نوناری اور انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ انسپیکٹر نواب خان بمعہ اسٹاف نے ٹھٹہ شھر میں کامیاب کارروائیاں کرکے 6 منشیات فروش ملزمان حسیب ولد عبدالرحمٰن خشک، لقمان ولد خان محمد خشک، سکندر ولد محمد جمن کھمان، محمد اسلم ولد محمد رمضان سنگھار، جمال ولد محمد سلیم سنگھار، محمد شریف ولد حاجی ناتھو میمن کو 53 بیگز دیسی شراب، 25 بوتل شراب، اور 3 گٹکا فروش ملزمان صفر علی عرف سلمان ولد بصرالدین میمن، رفیق ولد محمد اسحاق مکرانی، شیری ولد جورج مسیع کو 165 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپیکٹر زاھد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے مکلی تا غلام اللہ روڈ صابرا ولیج اور ترکش کالونی کے قریب کارروائیاں کرکے 3 گٹکا فروش ملزمان عبدالواحد ولد میھار خاصخیلی اور زین علی ولد علی اکبر سمیجو، غلام حسین ولد علی محمد ارباب کو 600 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1 رکشہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپیکٹر لیاقت علی مغیری بمعہ اسٹاف نے جھمپیر شھر میں کارروائیاں کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان محمد انور ولد محمد ابراہیم بارچ، محمد سلیم ولد محمد اسلم بارچ کو 397 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1 منشیات فروش ملزم گل حسن عرف گل ولد علی محمد ماچھی کو 25 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔
اس کے علاؤہ تھانہ کیٹی بندر، گاڑہو اور دہابیجی پولیس نے کارروائیاں کرکے 4 گٹکا فروش ملزمان محمد الیاس عرف نورل ولد محمد مرگھر، میر علی ولد حسین کنبھار، اعجاز ولد اسماعیل میمن، عرفان ولد محمد سلیم میمن کو 545 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1 منشیات فروش ملزم رحمت اللہ ولد حضرت عمر پٹھان کو 90 گرام چرس اور رکشہ سمیت گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں