21

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہورہی ہیں، بلکہ بھارت خود سفارتی تنہائی کا شکار بنتا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اے ایس دلت نے کہا کہ پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی پرانی کہانیاں اب غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، نہ ہی بکھرے گا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، جبکہ یہ سفارتی کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات میں ہے اور پاکستان و بھارت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں