جئہ جھولے لال ۔۔سچو سترام
جل شربت شیوا…
خدمت رب کے لیے… خدمت سب کے لیے…
رپوٹ وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا ان لائین نیوز
ایس ایس ڈی دھام رہڑکی دربار صاحب کے گدی نشین
سائیں سادھ رام صاحب
کی صحت یابی اور جلد شفائے کاملہ کے لیے
اُڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے
جل شربت شیوا کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ مقدس شیوا مختلف شہروں اور علاقوں میں جاری ہے،
جہاں محبت، دعا اور انسانیت کا پیغام عام کیا جا رہا ہے
کہتے ہیں کہ:
” دان ۔۔۔ صدقہ۔۔ دے کر مالک
سے سودا کیا جاتا ہے”
اور جب دعا کے ساتھ
خدمت…. شیوا۔۔۔۔ شامل ہو جائے،
تو معجزے جنم لیتے ہیں۔
آپ بھی اس نیک دعا اور شیوا میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آئیں! مل کر اپنے پیارے سائیں سادھ رام صاحب کی صحت سفر کا حصہ بنیں۔
دعا اور شیوا مل جائیں تو معجزہ ہو جاتا ہے…