کراچی: گارڈن تھانے کے سابق ایس ایچ او حنیف سیال کے حق میں عوامی آواز بلند، شہریوں نے بہترین افسر قرار دے دیا
کراچی کے علاقے گارڈن میں تعینات رہنے والے سابق ایس ایچ او حنیف سیال کے حق میں عوامی حلقوں کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آنے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حنیف سیال نے اپنے دورِ تعیناتی میں گارڈن تھانے کے ماحول کو بہتر بنانے، جرائم پر قابو پانے اور عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ عوامی سطح پر ایک بہترین افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
عوامی رائے کے مطابق ایک غلطی کی بنیاد پر فوری معطلی جیسے فیصلے پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے، کیونکہ حنیف سیال نے اپنے فرائض کے دوران علاقے میں امن و امان کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے جو عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شہریوں نے اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور ذمہ دار افسر ہیں، جن سے عوام کو انصاف اور بہتر فیصلوں کی امید ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی قیادت میں سندھ پولیس مزید بہتر انداز میں عوامی خدمت انجام دے سکتی ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اچھے کردار اور عوامی خدمت انجام دینے والے افسران کے معاملات کو میرٹ اور مکمل تحقیقات کی روشنی میں دیکھا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
خوشاب کے دو فرض شناس اسسٹنٹ کمشنرز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ساٹا سکھر کے بھادر رھمنا مولانا ایاز مھر کی سکھر
سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق خبر دے رھے ھیں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں
*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*