24

ہارون آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، بازاروں میں خواتین اور شہری شدید پریشان۔ ڈی پی او کے احکامات کے باوجود مقامی پولیس کارروائی نہ کر سکی۔

ہارون آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، بازاروں میں خواتین اور شہری شدید پریشان۔ ڈی پی او کے احکامات کے باوجود مقامی پولیس کارروائی نہ کر سکی۔
ہارون آباد شہر کے بازار، چوک چوراہے اور تجارتی مراکز پیشہ ور بھکاریوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں جہاں خواتین اور کم عمر بچے شہریوں کو گھیر کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری کئے گئے تھے مگر مقامی پولیس ان احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض پیشہ ور عناصر بھیک مانگنے کی آڑ میں جیب تراشی اور چوری جیسی وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ بازاروں کا ماحول پرامن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں