28

14 سال کی عمر سے رنگ باز : کو۔کین میکر و سپلائر انمول المشہور پنکی کی پوری کہانی سامنے آگئی ۔۔

14 سال کی عمر سے رنگ باز : کو۔کین میکر و سپلائر انمول المشہور پنکی کی پوری کہانی سامنے آگئی ۔۔۔۔پاکستان کی سب سے بڑی کو۔کین میکر انمول پنکی کا ماضی سامنے آچکا ہے ۔ بڑے میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی 14 سال کی عمر میں گھر سے ماڈلنگ و اداکاری کے شوق میں بھاگی اور چند سال بعد ہی تعلقات بنا کر ایک وکیل سے شادی کی جو من ۔شیات فروش بھی تھا یوں یہ لڑکی دولت کی ہوس اور گندے دھندے کا حصہ بنی۔من ۔شیات فروش وکیل سے جلد طلاق لی اور ایک پولیس افسر سے شادی کی۔ایک لڑکی کا دھڑلے سے من شیات فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ پنکی نے اس دھندے میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد اپنے بھائیوں کو بھی پاس بلا لیا اور انہیں بھی اس دھندے میں ڈال دیا اور خود چیف بن گئی ۔ یہ لاہور سے من۔ شیات کراچی لاتی تھی یا منگواتی بھی رہی۔ اطلاعات کے مطابق پنکی کو 5سال قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا مگر مبینہ طور پر کروڑوں کی رشوت دے کر یہ چھوٹ گئی ۔پاکستان کی سب سے بڑی خاتون کو۔کین۔ ڈیلر و پروڈیوسر کہلانے والی انمول عرف پنکی اپنی چلتی پھرتی لیب کی وجہ سے مشہور تھی، گرفتاری سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تمسخر اڑاتی رہی، ملزمہ کے قبضے سے ملنے والے شواہد اور بیانات نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشانات کھڑے کر دیئے ہیںپنکی کی ایک آڈٖیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پوچھ گچھ کے لیے کال کرنے والے کسی افسر کو د۔ھمکیان دے رہی ہے غالبا اسکے بعد فیصلہ ہوا کہ پنکی جی کو ایک سبق سکھا دیا جائے ۔ یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ گارڈن میں پولیس اور حساس ادارے نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے من۔شیات کی دنیا کی ایک بڑی ملزمہ کو گرفتار کیا، ، بعد ازاں انمول عرف پنکی کو تفتیشی حکام نے عدالت میں پیش کیا، تاہم اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ کیے جانے والے برتاؤ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا کیوں کہ سنگین جرم میں ملوث اور انتہائی مطلوب ملزمہ کو عدالت میں پیشی کے دوران ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تھی، عدالت کے احاطے میں کو۔کین ڈیلر پنکی اعتماد کے ساتھ آگے آگے چلتی رہی، جبکہ تفتیشی افسر اس کے پیچھے پیچھے چل کر ملزمہ کو راستہ بتاتے ہوئے نظر آیا۔حد تو یہ ہے کہ ملزمہ کو دوران تفتیش کرسی پیش کی گئی اور وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بے فکر بیٹھی رہی ۔۔۔ انداز بتاتے ہیں کہ اس خاتون کے سینے میں ایسے راز دفن ہیں جو سامنے آگئے تو ہلچل مچ جائے گی ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں