محمد سلمان کو سی ایس ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین
محمد سلمان کی کامیابی ضلع چارسدہ اور خاص کر اہل علاقے کیلئے باعث فخر ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ محمد سلمان کو سی ایس ایس امتحان میں بہترین کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد سلمان نے CSS 2025 کے امتحان میں خیبر پختونخوا بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) میں جگہ بنا لی۔ جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ محمد سلمان کی کامیابی ضلع چارسدہ اور خاص کر اہل علاقے کیلئے باعث فخر ہے۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ کامیابی محض مال و دولت کمانے کا نام نہیں، بلکہ یہ اپنے مقاصد کو پہچاننے، مسلسل محنت، مثبت سوچ اور زندگی میں توازن برقرار رکھنے کا ایک طویل سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی وہ ہے جو انسان کو اندرونی سکون اور معاشرے کے لیے مفید بننے کا موقع دیں۔