26

سکھر(بیورورپورٹ سید۔ عید حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں

سکھر(بیورورپورٹ سید۔ عید حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ایئر فورس کے اسکواڈرن لیڈر شبیب درانی اور پاک نیوی کے لیفٹیننٹ محمد مظہر سلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سکھر چیمبر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، سابق صدور محمد دین، انجینئر عبدالفتاح شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ اسکواڈرن لیڈر شبیب درانی نے کہا کہ قوم کی دعاؤں اور حمایت کی بدولت افواجِ پاکستان نے بڑے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاک افواج میں شمولیت اختیار کریں۔ لیفٹیننٹ محمد مظہر سلیم نے کہا کہ اس خطے سے افواج میں بھرتیوں کی شرح کم ہے، لہٰذا نوجوان قومی خدمت کیلئے آگے آنے کی ہدایت دی ۔ محمد خالد کاکیزئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور ہر مشکل وقت میں قوم کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ افواج سرحدوں کی جبکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی محافظ ہے، اور ہم پاکستان کو معاشی میدان میں بھی ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ امیت کمار نے کہا کہ اقلیتی برادری بھی اس قوم کا اہم حصہ ہے اور ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر فخر ہے۔ سابق صدر محمد دین نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے آٹھ جنگی طیارے مار گرا کر اپنی برتری ثابت کی، جبکہ انجینئر عبدالفتاح شیخ نے پاکستان کو دفاعی اعتبار سے “ایشین ٹائیگر” قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں