پاکستان کی جانب سے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کے تحت آذربائیجان کے ساتھ جے ایف-17 بلاک-III لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کے تحت آذربائیجان کے ساتھ جے ایف-17 بلاک-III لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط حال ہی میں کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ معاہدہ آذربائیجان کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کرے گا اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران انہیں جے ایف-17 بلاک-III لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں اور مختلف مشن میں استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔